وقار یونس نے اپنے آل ٹائم بہترین الیون پاکستانی کھلاڑیوں کے نام بتا دیئی

حیران کن طور پر مصباح الحق ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے ٬موجود ہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم میں سے صرف سرفراز احمد شامل

اتوار 16 اکتوبر 2016 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2016ء) قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ وقار یونس نے اپنے آل ٹائم بہترین الیون پاکستانی کھلاڑیوں کے نام بتا دیئے٬حیران کن طور پر مصباح الحق وقاریونس کی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے ٬موجود ہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم میں سے صرف سرفراز احمد ہی ٹیم میں شامل ہیں۔پاکستان کے عظیم فاسٹ بالر اور سابق کپتان وقار یونس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئیٹ میں ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے آل ٹائم بہترین الیون پاکستانی کھلاڑیوں کے نام اور ان کی کارگردگی کا بتایا۔

(جاری ہے)

وقار یونس نے اپنے بہترین الیون ٹیم میں لیجنڈ حنیف محمد٬ سعید انور٬ یونس خان٬ جاوید میانداد٬ انضمام الحق ٬ محمد یوسف٬ عمران خان٬ عبدالقادر٬ وسیم اکرم٬ شعیب اختر اور موجودہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو بھی شامل کیا۔ اس سے پہلے وقار یونس پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے سری لنکا کے خلاف قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سکواڈ سے سازش کے تحت ڈراپ کیا تھا۔ واضح رہے وقار یونس پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں اور اس سال اپریل میں انہوں نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا تھا۔
وقت اشاعت : 16/10/2016 - 14:40:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :