ٹینس کے کھلاڑی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں ٬ ڈی جی سپورٹس پنجاب

پیر 17 اکتوبر 2016 19:48

ٹینس کے کھلاڑی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں ٬ ڈی جی سپورٹس پنجاب
لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ ہمارے ٹینس کے کھلاڑی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں٬ ٹینس کے فروغ کیلئے رشید ملک نے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں ٬ ٹینس کے فروغ کیلئے مکمل تعاون کریںگے٬ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز سپورٹس بورڈ پنجاب میں پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل رشید ملک کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا٬ ڈی جی سپورٹس نے کہا کہ رشید ملک جیسے کھلاڑی ملک کا اثاثہ ہیں٬ان کی کاوشوں سے ٹینس کا کھیل ترقی کررہا ہے٬ نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے انعقاد سے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔

(جاری ہے)

پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل رشید ملک نے کھیلوں کے فروغ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے نوجوان کھلاڑیوں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے اس وجہ سے آج ہر کھیل ترقی کررہا ہے٬رشید ملک نے 22سے 26اکتوبر تک باغ جناح میں منعقد ہونیوالی زیڈ ٹی بی ایل نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کو مہمان خصوصی بننے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی٬ رشید ملک نے ٹینس کے فروغ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
وقت اشاعت : 17/10/2016 - 19:48:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :