ڈی جی سپورٹس نے محمود لودھی کی ایشین سینئر چیس چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے سفری اخراجات کی منظوری دیدی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:37

ڈی جی سپورٹس نے محمود لودھی کی ایشین سینئر چیس چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے سفری اخراجات کی منظوری دیدی
لاہور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے ایشین سینئر چیس چیمپئن محمود لودھی کی 7ویں ایشین سنیئر چیس چیمپیئن شپ میانمار میں شرکت کیلئے سفری اخراجات کی منظوری دیدی ہے٬ محمود لودھی 26اکتوبر کو میانمار کے شہر منڈالے میں ہونیوالی 7ویں ایشین سنیئر چیس چیمپیئن شپ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے٬ محمود لودھی نے جمعرات کے روز سپورٹس بورڈ پنجاب میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن سے ملاقات کی ٬ اس موقع پرڈی جی سپورٹس نے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمود لودھی ملک کا اثاثہ ہیں٬ 2015ء میں بھی محمود لودھی چیس چیمپئن بنے اور اب وہ اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میانمار جارہے ہیں٬ سپورٹس بورڈ پنجاب ان سے ہر ممکن تعاون کرے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محمود لودھی نے شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ جس طرح ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں امید کرتے ہیں کہ سپورٹس کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوگا اور کھلاڑی زیادہ سے زیادہ اعزازات پاکستان کیلئے جیتیں گے۔
وقت اشاعت : 20/10/2016 - 18:37:18