ْ آل پاکستان فٹ بال چیلنج کپ ٬پی آئی اے نے ایئر فورس کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

فائنل میں پی آئی اے نے ایئر فورس کو 2-0سے شکست دی ٬مہمان خصوصی گورنر خیبرپختونخوا نے انعامات تقسیم کئے

جمعرات 20 اکتوبر 2016 20:46

ْ آل پاکستان فٹ بال چیلنج کپ ٬پی آئی اے نے ایئر فورس کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) آل پاکستان چیلنج کپ فٹبال چیمپئن شپ کا ٹائٹل پی آئی اے نے جیت لی فائنل میں پی آئی اے نے پاکستان ایئر فورس کو دو صفر سے شکست دی ٬مہمان خصوصی گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے انعامات تقسیم کئے۔ گزشتہ روز پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں واقع سنبل خان گرا?نڈ میں پاکستان ائر فورس اور پی آئی اے کی ٹیموں کے درمیان چیمپئن شپ کا فائنل منعقد ہوا جس میں پاکستان ایئر لائن نے بہترین پرفارمنس کامظاہرہ کرتے ہوئے صفر کے مقابلے دو گول سے شکست دی پی آئی کی طرف سے پہلا گول 41 ویں منٹ میں شاکر لاشاری نے کیاجبکہ دوسرا فیصلہ کن گل دوسرے ہاف کے 66 ویں منٹ میںپی آئی اے کی طرف سے شاہ زیب نے گول کرکے دوصفر سے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر علی شاہ ‘سیکرٹری جنرل و چیف آرگنائزر و سابق انٹرنیشنل پلیئر راجہ عبدالباسط کمال ‘سابق انٹرنیشنل فٹبالرز طارق لطفی‘گوہر زمان ‘اسلم ‘فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرشاہد خان شنواری٬فیصل ‘شکور ‘توقیر ‘این بی پی اے زاہد الخیر ‘حاجی ہدایت اللہ ‘فلائٹ لیفٹیننٹ انعام (منیجر پی اے ایف ٹیم )اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں‘چیمپئن شپ میں ملک بھر سے بارہ بہترین ٹیموں نے شرکت کی ‘دلچسپ بات یہ تھی کہ 1981 میں فائنل میں پہنچنے والی ٹیمیں ایک مرتبہ پھر گزشتہ روز آمنے سامنے تھیں‘میچ کو سپروائز فیفا ریفری سید امتیاز علی شاہ نے کیا جبکہ ان کے ہمراہ علا?الدین اور امین اللہ ڈپٹی ریفری تھے ‘قاضی آصف نے میچ کمشنر کے فرائض سرانجام دئیے ‘میچ کا آغاز تیزی سے ہوا اور دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کئے۔

وقت اشاعت : 20/10/2016 - 20:46:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :