ایک بادشاہ بادشاہوں کی ٹیم کی طرف سے ہی کھیلتا ہے ٬کرس گیل

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:01

ایک بادشاہ بادشاہوں کی ٹیم کی طرف سے ہی کھیلتا ہے ٬کرس گیل
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) پاکستان سپر لیگ سیکنڈ ایڈیشن میں شامل پانچ ٹیموں کے لئے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ دنیائے کرکٹ کے خطرناک ترین بیٹسمین کرس گیل اس بارے کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

کراچی کنگز کے لئے اپنے انتخاب کے بعد انہوں نے کہا وہ بہت خوش ہیں کہ وہ کراچی کی جانب سے کھیلیں گے۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا بادشاہ کو بادشاہوں کی ٹیم میں کھیلنا پڑتا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں کرس گیل نے لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی لیکن وہ خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تھے۔
وقت اشاعت : 20/10/2016 - 21:01:47