ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان ناکام

میزبان ملائیشیا نے دفاعی چمپئن پاکستان کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی پاکستان ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ (آج) جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:41

ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان ناکام
کوانٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) چوتھی ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں میزبان ملائیشیا نے دفاعی چمپئن پاکستان کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔ملائیشا کے شہر کوانٹن میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ملائیشیا نے جارحانہ انداز میں آغاز کیا اور اس کا صلہ انہیں 13ویں منٹ میں اس وقت ملا جب فرحان اشعری نے گیند کو گول میں پہنچا دیا۔

(جاری ہے)

ایک گول میں خسارے میں جانے کے بعد پاکستان نے شاندار کم بیک کیا اور محمد علیم بلال نے دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں گول داغ کر پاکستان کا پلڑا بھاری کردیا تاہم علیم کی یہ کاوش رائیگاں گئی اور پاکستان زیادہ دیر برتری برقرار نہ رکھ سکا۔تیسرے کوارٹرمیں ہی ملائیشیا کے فیصل نے گول کر کے مقابلہ کیا ٬ْ شاہریل نے گیند کو جال میں پہنچا کراپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔میچ ختم ہونیسے چند سیکنڈز قبل فیصل نے چوتھا گول داغ کر ملائیشیا کے ایونٹ میں فاتحانہ آغاز یقنی بنایا اور میچ کا اختتام 4-2 سے ملائیشیا کی فتح پر ہوا۔پاکستان ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ (آج) جمعہ کو جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گا۔
وقت اشاعت : 20/10/2016 - 21:41:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :