جونی بیئرسٹو اور معین علی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کر کے انگلش ٹیم کو مکمل تباہی سے بچا لیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:41

جونی بیئرسٹو اور معین علی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کر کے انگلش ٹیم کو مکمل تباہی سے بچا لیا

چٹاگانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) جونی بیئرسٹو اور معین علی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کر کے انگلش ٹیم کو مکمل تباہی سے بچا لیا٬ انگلینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر پہلی اننگز میں 7وکٹوں پر 258 رنز بنا لئے ٬ْ مہدی حسن بنگلہ دیش کے کامیاب ترین بائولر رہے جنہوں نے ڈیبیو ٹیسٹ اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔

جمعرات کو چٹاگانگ میں شروع ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم کے قائد ایلسٹرکک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مہمان ٹیم کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور 21 کے سکور پر اسے ابتدائی تین کھلاڑیوں کا نقصان اٹھانا پڑا٬ کپتان کک 4٬ بین ڈیکٹ 14 اور گیری بیلنس ایک رن بنا کر آئوٹ ہوئے٬ اس موقع پر روٹ نے معین علی کے ساتھ مل کر ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی تاہم 83 کے سکور پر مہدی حسن نے روٹ کو آئوٹ کر کے ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی٬ روٹ 40 رنز بنا سکے٬ 106 کے سکور پر انگلینڈ کی پانچویں وکٹ گری جب بین سٹوکس 18 رنز بنا کر شکیب کی گیند کا نشانہ بنے٬ اس موقع پر جونی بیئرسٹو نے معین علی کا ساتھ دیا٬ دونوں بلے بازوں نے ڈٹ کر بنگال ٹائیگرز کے بائولرز کا مقابلہ کیا اور چھٹی وکٹ میں 88 اہم رنز جوڑ کر سکور 194 تک پہنچا کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا٬ یہ پارٹنر شپ بنگلہ دیش کیلئے خطرہ بنتی جا رہی تھی کہ یہاں پر مہدی حسن نے علی کو آئوٹ کر کے نہ صرف اہم پارٹنرشپ کا خاتمہ کیا بلکہ ٹیم کو بڑی کامیابی بھی دلائی٬ علی 68 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے٬ 237کے سکور پر انگلینڈ کو ساتواں نقصان برداشت کرنا پڑا جب بیئرسٹو جو کہ اچھی بیٹنگ کر رہے تھے نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد مہدی حسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے٬ بیئرسٹو نے 52 رنز بنائے٬ اس کے بعد کرس ووکس اور عادل رشید نے محتاط انداز اپنایا اور مزید نقصان نہ ہونے دیا٬ اسطرح پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے 7 وکٹوں پر 258 رنز بنا لئے تھے۔

(جاری ہے)

کرس ووکس 36 اور عادل رشید 5 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں٬ مہدی حسن میراز نے 5 اور شکیب الحسن نے 2 وکٹیں لیں۔

وقت اشاعت : 20/10/2016 - 21:41:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :