قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز یونس خان نے منفرد اعزاز حاصل کرلیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 اکتوبر 2016 19:21

قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز یونس خان نے منفرد اعزاز حاصل کرلیا

ابو ظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21اکتوبر۔2016ء ) قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز یونس خان نے منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔ 38سالہ یونس خان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 33ویں سنچری سکور کی جو 35برس کی عمر کے بعد ان کی 13ویں سنچری تھی ،اس کے ساتھ ہی وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے ۔

(جاری ہے)

یونس خان سے قبل سابق برطانوی بلے باز گراہم گوچ اور بھارت کے راہول ڈریوڈ اور سچن ٹنڈولکر نے 35سال کے ہونے کے بعد 12سنچریاں سکور کی تھیں۔

وقت اشاعت : 21/10/2016 - 19:21:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :