انگلش ٹیم 29 برس بعد ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سپنرز کے ہاتھوں ڈھیر

جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:47

انگلش ٹیم 29 برس بعد ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سپنرز کے ہاتھوں ڈھیر

چٹاگانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) انگلینڈ کی پوری ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سپنرز کے ہاتھوں ڈھیر ہوئی٬ یہ 29 برس بعد پہلا موقع ہے کہ پوری انگلش ٹیم ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں حریف ٹیم کے سپنرز کے ہاتھوں آئوٹ ہوئی ہے٬ انگلش ٹیم اس سے قبل 1987ء میں پاکستان کے خلاف فیصل آباد ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سپنرز کے ہاتھوں آئوٹ ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

یہ ٹیسٹ کرکٹ میں مجموعی طور پر بارہواں موقع ہے کہ کسی ٹیم کے سپنرز نے پوری انگلش ٹیم کو آئوٹ کیا ہو۔ بارہ میں سے دس بار انگلش ٹیم ایشیا میں سپنرز کے ہاتھوں آئوٹ ہوئی۔

وقت اشاعت : 21/10/2016 - 21:47:54