یونس خان نے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں سکور کرنے کا سٹیوا کا ریکارڈ توڑ ڈالا

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 اکتوبر 2016 22:02

یونس خان نے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں سکور کرنے کا سٹیوا کا ریکارڈ توڑ ڈالا

ابو ظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21اکتوبر۔2016ء ) قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز یونس خان نے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں سکور کرنے کا سٹیوا کا ریکارڈ توڑ ڈالا ۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں یونس خا ن نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 33ویں سنچری سکور کرکے اس فہرست میں سابق آسٹریلیوی کپتان سٹیو وا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 9واں نمبر حاصل کرلیا۔سٹیووا نے 1985ء سے 2004ء کے دوران اپنے 168ٹیسٹ میچز کے کیریئر میں 32سنچریاں سکور کی تھیں ۔

وقت اشاعت : 21/10/2016 - 22:02:56