بین سٹوکس ایشیائی سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں 100 رنز اور 4 وکٹیں لینے والے پانچویں انگلش آل رائونڈر بن گئے

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 17:31

بین سٹوکس ایشیائی سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں 100 رنز اور 4 وکٹیں لینے والے پانچویں انگلش آل رائونڈر بن گئے

چٹاگانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) بین سٹوکس ایشیائی سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں 100 سے زائد رنز اور 4 وکٹیں لینے والے پانچویں انگلش آل رائونڈر بن گئے٬ سٹوکس نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 85 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا٬ سٹوکس نے دونوں اننگز میں 103 رنز بنائے جبکہ انہوں نے پہلی اننگز میں حریف ٹیم کے 4 کھلاڑیوں کو بھی آئوٹ کیا تھا۔

(جاری ہے)

سٹوکس سے قبل اینڈریوفلنٹوف٬ این بوتھم٬ گریگ اور ڈیکسٹر بھی یہ اعزاز پا چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 22/10/2016 - 17:31:34