ینگ رائزنگ سٹار فٹ بال کلب راولپنڈی کا سلیم بٹ کی وفات پر اظہار تعزیت

اتوار 23 اکتوبر 2016 11:39

ینگ رائزنگ سٹار فٹ بال کلب راولپنڈی کا سلیم بٹ کی وفات پر اظہار تعزیت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) سابق قومی چیمپئن و ینگ رائزنگ سٹار فٹ بال کلب راولپنڈی کے صدر حاجی غیاث الدین بلوچ نے انٹرنیشنل فٹ بالر سلیم بٹ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنے تعزیتی پیغام میں انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سلیم بٹ کی خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔
وقت اشاعت : 23/10/2016 - 11:39:17