اسوا اکیڈمی نے ٹون سٹی یوتھ فٹ بال فیسٹیول کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

اتوار 23 اکتوبر 2016 11:47

اسوا اکیڈمی نے ٹون سٹی یوتھ فٹ بال فیسٹیول کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) اسوا اکیڈمی نے الفیصل اکیڈمی کو شکست دے ٹون سٹی یوتھ فٹ بال فیسٹیول کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی ایٹ فور میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل مقابلے میں اسوا اکیڈمی نے الفیصل اکیڈمی کو ایک کے مقابلے میں صفر گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

وقفے تک دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر رہیں ٬دوسرے ہاف کے 10 ویں منٹ میں اسوا اکیڈمی کو الفیصل اکیڈمی کے خلاف پنلٹی کک ملی جس پر شہزاد نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو کہ مقررہ وقت تک قائم رہی۔ آرگنائزنگ سیکرٹری اظہار شوکت نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں دو کیٹگریز کے مقابلے ہو رہے ہیں٬جن میں انڈر14 اور انڈر 10 ایونٹس شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 23/10/2016 - 11:47:40