اسلام آباد انٹرکلب فٹ بال چیمپئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائے گی

اتوار 23 اکتوبر 2016 11:47

اسلام آباد انٹرکلب فٹ بال چیمپئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائے گی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آئی ایف اے انٹرکلب فٹ بال چیمپئن شپ آئندہ ماہ اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ چیمپئن شپ میںاسلام آباد کی بہترین 38 رجسٹرڈ ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو چھ گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ پاکستان فٹ بال فیڈریشن اور فیفا قوانین کے تحت کھیلی جائے گی۔ انھوں نے بتایا کہ ایسوسی ایشن نے چیمپئن شپ منعقد کروانے کی منظور ی گذشتہ دنوں جنرل کونسل کے اجلاس میں دی جس کی صدارت اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ و وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کی۔ سید شرافت بخاری نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاری کے حوالے سے مقابلہ جات کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا جس میں چیمپئن شپ کے انتظامات اور باقاعدہ تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 23/10/2016 - 11:47:42