راولپنڈی سٹار نے انٹر نیشنل ویٹرن الیون کو فٹ بال میچ میں 3-0 سے ہرا دیا

اتوار 23 اکتوبر 2016 11:47

راولپنڈی سٹار نے انٹر نیشنل ویٹرن الیون کو فٹ بال میچ میں 3-0 سے ہرا دیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) راولپنڈی سٹار نے انٹر نیشنل ویٹرن الیون کو فٹ بال کے ایک نمائشی میچ میں 3-0 سے ہرادیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک راولپنڈی سٹار کوانٹر نیشنل ویٹرن الیون کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں راولپنڈی سٹار نے مزید دو گول کرکے مقابلہ 3-0 گول سے جیت لیا۔ انٹر نیشنل ویٹرن الیون کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔اس موقع پر چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے رکن محمد جمیل مہمان خصوصی تھے۔
وقت اشاعت : 23/10/2016 - 11:47:45