ویمن کرکٹ٬ جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو چھٹے و ڈے میں 5 وکٹوں سے ہرا دیا

اتوار 23 اکتوبر 2016 11:50

کیپ ٹائون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) جنوبی افریقہ ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ ویمن کو چھٹے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی٬ نیوزی لینڈ ویمن کو سات میچوں کی سیریز میں 4-2 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کھیلے گئے سیریز کے چھٹے ون ڈے میچ کو بارش کی وجہ سے 39 اوورز تک محدود کر دیا گیا٬ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 33.3 اوورز میں 130 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی٬ کیٹی مارٹن 65 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہیں٬ مسابتاکلاز نے 3 وکٹیں لیں٬ جواب میں جنوبی افریقن ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 38ویں اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کیا٬ مگنن دو پریز 44 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
وقت اشاعت : 23/10/2016 - 11:50:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :