ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں (آج) واحد میچ جنوبی کوریا اور چائنہ کے درمیان کھیلا جائے گا

اتوار 23 اکتوبر 2016 11:50

کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) مینز ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں (آج) پیر کو واحد میچ جنوبی کوریا اور چائنہ کے درمیان کوانٹن میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چوتھی مینز ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے دلچسپ مقابلے ملائیشیا کے شہر کوانٹن میںجاری ہیں اور ایونٹ میں آج واحد میچ میں جنوبی کوریا اور چائنہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی٬ کوریا نے دو میچ کھیل کر ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کی جبکہ چائنہ نے دو میچ کھیل کر ایک میں فتح حاصل کی ہے۔ ٹورنامنٹ میں (کل) منگل کو پاکستان کا مقابلہ جاپان اور بھارت کا چین سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 23/10/2016 - 11:50:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :