کبڈی ورلڈ کپ میں بھارت ایران کو شکست دیکر کامیابی حاصل کر لی

فائنل میں بھارت نے ایران کو 29 کے مقابلے 38 پوائنٹس سے شکست دی ورلڈ کپ میں پاکستان کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تھی جس پر پاکستان نے مایوسی کا اظہار کیا تھا

اتوار 23 اکتوبر 2016 12:18

کبڈی ورلڈ کپ میں بھارت ایران کو شکست دیکر کامیابی حاصل کر لی
احمد آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) بھارت میں منعقدہ کبڈی ورلڈ کپ میں بھارت ایران کو شکست دیکر کامیابی حاصل کر لی ہے۔فائنل میں بھارت نے ایران کو 29 کے مقابلے 38 پوائنٹس سے شکست دی جس نے پورے ٹورنامنٹ میں بہتر کبڈی کا مظاہرہ کیا تھا اور ٹائٹل کیلئے اہم ٹیم خیال کی جانے لگی تھی۔ایران کے مقابلے میں بھارت کو اپنے پہلے ہی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جنوبی کوریا نے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں اس وقت اپ سیٹ کر دیا تھا جب اس نے فیورٹ انڈیا کو 34-32 سے شکست دی تھی۔خیال رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تھی جس پر پاکستان نے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔بھارت کی جیت کے ہیرو اجے ٹھاکر رہے جنھوں نے 17 بار کے ریڈ میں 12 پوائنٹس حاصل کیے۔

(جاری ہے)

میچ کے دوران ایران نے اپنے مضبوط ڈیفنس اور زوردار حملے کے دم پر ٹائم آؤٹ تک 18-13 کی برتری حاصل کر رکھی تھی ٬ْاس وقت ناظرین سے کھچا کھچ بھرے سٹیڈیم میں سناٹا چھایا ہوا تھا۔

ایران کے ابو الفضل٬ معراج شیخ اور غلام عباس نے اپنے ریڈ اور ہلے سے مسلسل پوائنٹس حاصل کر کے بھارت پر مستقل دباؤ بنا رکھا تھا۔ڈیفنس میں بھارت کے کپتان انوپ کمار٬ منجیت٬ سرجیت اور سندیپ نروال مسلسل غلطیاں کرتے رہے تاہم جیسے ہی دوسرا ہاف شروع ہوا ٬ْاجے ٹھاکر نے ایران نے معراج کو آؤٹ کر دیا اور انڈیا کی ٹیم میں نیا جوش پیدا کیا۔بعد میں بھارتی ٹیم نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا یہاں تک کہ بھارت نے دو بار ایران کو آل آؤٹ کیا۔اس سے قبل ایران اور انڈیا کے درمیان 2004 اور 2007 میں بھی فائنل میں مقابلہ ہو چکا ہے اور دونوں میں ہی انڈیا فتح کو فتح ملی تھی۔
وقت اشاعت : 23/10/2016 - 12:18:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :