پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل کوچ کی برطرفی کا فیصلہ درست تھا ٬ْ صدر ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ

مستقبل میں مزید ایسے فیصلے کیے جاسکتے ہیں ٬ْ یو کیمرون کا انتباہ

اتوار 23 اکتوبر 2016 12:22

پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل کوچ کی برطرفی کا فیصلہ درست تھا ٬ْ صدر ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ
کنگسٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) صدر ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ ڈیو کیمرون نے پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل کوچ فل سمنز کی برطرفی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بھی یہ سمجھتا ہوں کہ ٹیم کی روانگی والے دن فل سمنز کی برطرفی کوئی مناسب وقت نہیں تھا ٬ْ بورڈ کو ایسا ہی جراتمندانہ قدم اٹھانا تھا جو میں نے اٹھایا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطاب قڈیو کیمرون نے عندیہ دیا کہ مستقبل میں مزید ایسے فیصلے کیے جاسکتے ہیں٬ واضح رہے کہ یواے ای میں ٹوئنٹی 20 اور ون ڈے سیریزمیں پاکستان کے ہاتھوں کیریبیئن سائیڈ کی وائٹ واش شکست کے بعد بورڈ اس حوالے سے شدید تنقید کا شکار رہا٬ ڈیوائن براوو اور کیرون پولارڈ نے فل سمنز کی برطرفی پر کھلے عام تنقید کی تھی٬ واضح رہے کہ فل سمنز نے ویسٹ انڈین بورڈ سے اختلاف رائے کیا تھا۔

وقت اشاعت : 23/10/2016 - 12:22:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :