آسٹریلوی فاسٹ بائولر جان ہیسٹنگز کی فٹنس مسائل کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں شرکت مشکوک

اتوار 23 اکتوبر 2016 12:22

آسٹریلوی فاسٹ بائولر جان ہیسٹنگز کی فٹنس مسائل کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں شرکت مشکوک

سدتی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء)آسٹریلوی ٹیم کے فاسٹ بائولر جان ہیسٹنگز کی فٹنس مسائل کے باعث رواں برس دسمبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول ون ڈے کرکٹ سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی۔

(جاری ہے)

ہیسٹنگز فیلڈنگ پریکٹس کے دوران انگلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ 30سالہ فاسٹ بائولر نے اپنے بیان میں کہا کہ سرجن نے طبی معائنے کے بعد اس بات کی تصدیق کی ہے کہ میری انگلی میں فریکچر ہے اور اس سے مکمل نجات کیلئے مجھے چھ ہفتے لگ سکتے ہیں اسلئے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز میں شرکت کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔

وقت اشاعت : 23/10/2016 - 12:22:04