خواہش ہے ہمارے بچوں میں سے کوئی سپورٹس مین نہ بنے٬مجھے بھارتی اور شعیب کو پاکستانی ہونے پر فخر ہے٬اگر بیٹا سپورٹس مین بنا تووہ اپنی مرضی سے جس بھی ملک کی نمائندگی کرے ہمیں کوئی اعتراض نئی ہوگا

پاکستانی کر کٹر شعیب ملک کی بھارتی اہلیہ ثانیہ مراز کا بھارتی ٹی وی کو انٹرویو

اتوار 23 اکتوبر 2016 14:43

خواہش ہے ہمارے بچوں میں سے کوئی سپورٹس مین نہ  بنے٬مجھے بھارتی اور شعیب کو پاکستانی ہونے پر فخر ہے٬اگر بیٹا سپورٹس مین بنا تووہ اپنی مرضی سے جس بھی ملک کی نمائندگی کرے ہمیں کوئی اعتراض نئی ہوگا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) معروف پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی بھارتی اہلیہ ثانیہ مراز نے بھارتی ٹی وی پروگرام میں دلچسپ انکشاف کر دیا۔ بھارتی نجی ٹی وی پروگرام میں ثانیہ مرزا سے جب سوال کیا گیا کہ آپ کا بیٹا اگر بڑا ہو کر سپورٹس مین بن گیا تو وہ کس ملک کی طرف سے کھیلے گا بھارت یا پاکستان بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے سوال کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ پہلے تو میں توبہ کرتی ہوں کہ وہ سپورٹس مین نہ ہی بنے۔

(جاری ہے)

ثانیہ مراز نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ وہ سپورٹس مین نہ بنے ٬ ہو سکتا ہے وہ ٹیچر٬ اداکار یا کچھ اور بن جائے۔ ہم نے اس بارے میں ابھی سوچا نہیں۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ ہمارا بیٹا کچھ بھی بن جائے تو یہ اس کی مرضی پر منحصر ہوگا کہ وہ جس مرضی ملک کی نمائندگی کرے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کہا کہ مجھے اپنے بھارتی ہونے پر فخر ہے اور شعیب ملک کو اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور ہم دونوں کواس بات پر فخر ہے کہ ہم کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں اور دونوں ملکوں کیلئے محبت اور امن کا پیغام رکھتے ہیں۔
وقت اشاعت : 23/10/2016 - 14:43:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :