ٹینل کینگرٹ نے ابوظہبی سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا

ایسٹونیا کے سائیکلسٹ نے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن پر قبضہ کر لیا

اتوار 23 اکتوبر 2016 14:43

ٹینل کینگرٹ نے ابوظہبی سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء)ایسٹونیا کے ٹینل کینگرٹ نے ابوظہبی سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا ۔ ابوظہبی میں جاری سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ 140 کلومیٹر پر مشتمل تھا ۔ ایونٹ میں شریک سائیکلسٹس ٹریک پر مہارت دکھاتے ہوئے سبقت لے جانے کی کوشش کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

ایسٹونیا کے ٹینل کینگرٹ نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور سرفہرست رہے ۔ یہی نہیں ایونٹ میں مجموعی طور پر ٹینل کینگرٹ کا پہلی پوزیشن پر راج قائم ہے ۔ فرانسیسی سائیکلسٹ نکولس روچے نے دوسرے نمبر پر فنش لائن کو پار کیا جبکہ ایریٹریا کے رائیڈر میکسیب ڈیبیسے نے پوڈیم پر تیسرے نمبر پر قبضہ جمایا ۔
وقت اشاعت : 23/10/2016 - 14:43:36