ٹیسٹ سیریز٬پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ 240 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی٬بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 286 رنز درکار

اتوار 23 اکتوبر 2016 14:50

ٹیسٹ سیریز٬پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ 240 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی٬بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 286 رنز درکار
چٹا کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء)چٹا کانگ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 240 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اس نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 286 رنز کا ہدف دیدیا جبکہ بنگلہ دیش نے دو وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز بنا ڈالے٬ معین علی نے اوپنر تمیم اقبال کی اہم وکٹ حاصل کی جبکہ عادل رشید نے دوسری وکٹ حاصل کی۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش نے قدرے جارحانہ رخ اپنا رکھا ہے ٬تیسرے دن کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے تھے اور اسے بنگلہ دیش کے خلاف 273 رنز کی برتری حاصل تھی۔
وقت اشاعت : 23/10/2016 - 14:50:21