جوڈو کوچ سجاد کاظمی نے مدت ملازمت میں توسیع کیلئے درخواست دیدی

اتوار 23 اکتوبر 2016 15:25

جوڈو کوچ سجاد کاظمی نے مدت ملازمت میں توسیع کیلئے درخواست دیدی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن (پی جے ایف) نے ایران سے تعلق رکھنے والے قومی جوڈو ٹیم کے ہیڈ کوچ سجاد کاظمی کی ایک سال کی مزید توسیع کے لئے پاکستان سپورٹس بورڈ کو درخواست دیدی ہے۔ ان کی توسیع کا دورانیہ جنوری2017سے جنوری2018تک ہوگا۔پاکستان جوڈو فیڈریشن (پی جے ایف) کے نائب صدر مسعود احمد خان نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ قومی جوڈو ٹیم کے ہیڈ کوچ سجاد کاظمی کا فیڈریشن کے ساتھ جنوری2017تک کنٹریکٹ پر دستحط ہوچکے ہیں تاہم فیڈریشن نے ان کی مزید ایک سال کی توسیع کے لئے پی ایس بی کو مراسلہ بھیجوایا ہے۔

امید ہے سجاد کاظمی کو پاکستان سپورٹس بورڈ جنوری2017سے جنوری2018تک مزید ایک سال کا کنٹریکٹ دے گا۔انہوں نے کہا کہ سجاد کاظمی گزشتہ چند سالوں سے پاکستانی کھلاڑیوں کو تربیت سے آراستہ کر رہے ہیں اور اس دوران پاکستان نے بین الاقوامی مقابلوں میں فتوحات بھی حاصل کی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایران سے تعلق رکھنے والے قومی جوڈو ٹیم کے ہیڈ کوچ سجاد کاظمی عید الفطر کی چھٹیاں منانے اپنے آبائی گاوں ایران گئے تھے تاہم ان کا ویزہ ختم ہوا تھا جس کی وجہ سے فیڈریشن نے ان کی ویزے کے لئے وزارت بین الاصوبائی رابطہ کو مراسلہ بھیجوایا لیکن سپورٹس بورڈ اور فیڈریشن ان کو مزید ایک سال کی توسیع کے لئے کوشاں ہیں۔
وقت اشاعت : 23/10/2016 - 15:25:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :