قومی جوڈو ٹیم گرینڈ سلام میں شرکت کیلئی26 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی

اتوار 23 اکتوبر 2016 15:25

قومی جوڈو ٹیم گرینڈ سلام میں شرکت کیلئی26 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) 6رکنی قومی جوڈو ٹیم گرینڈ سلام میں شرکت کیلئی26 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی۔ پی جے ایف کے سیکرٹری منصور احمد کے مطابق گرینڈ سلام 27 سے 31 اکتوبر 2016ء تک متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جس میں 6 رکنی ٹیم پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جوڈو فیڈریشن (پی جے ایف) کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے گرینڈ سلام کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلکس اسلام آباد میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

تربیتی کیمپ میں 8کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیںاور انہیں کوچ جدید اور اعلی معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ منصور احمد نے کہا کہ گرینڈ سلام میگا ایونٹ ہے جس میں پوری دنیا کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آتے ہیں اس لئے اس ایونٹ کیلئے باصلاحیت اور مستند کھلاڑیوں کا دستہ تیار کرکے انہیں ایونٹ کیلئے بھجوائیں گے تاکہ وہ گرینڈ سلام میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک کا نام روشن کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں کافی ٹیلنٹ ہے اور امید ہے کہ گرینڈ سلام میں قومی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی کے ساتھ وطن واپس لوٹیں گے۔
وقت اشاعت : 23/10/2016 - 15:25:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :