ملک میں ہاکی کے بین الاقوامی مقابلے نہ ہونے کی وجہ سے کھیل زوال کا شکار ہے٬شہباز سینئر

یہاں کرکٹ کا جنون زیادہ ہے ہاکی کی تربیت کا معیاری ادارہ نہ ہونے کی وجہ سے بھی مسائل کا سامنا ہے ٬کلب ہاکی کے فروغ کیلئے آج سے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے٬سیکرٹری ہاکی فیڈریشن

اتوار 23 اکتوبر 2016 16:33

ملک میں ہاکی کے بین الاقوامی مقابلے نہ ہونے کی وجہ سے کھیل زوال کا شکار ہے٬شہباز سینئر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر نے کہاہے کہ ملک میں ہاکی کے بین الاقوامی مقابلے نہ ہونے کی وجہ سے کھیل زوال کا شکار ہے ٬ملک میں ہاکی کی بجائے کرکٹ کا جنون زیادہ ہے ہاکی کی تربیت کا معیاری ادارہ نہ ہونے کی وجہ سے بھی مسائل کا سامنا ہے ٬کلب ہاکی کے فروغ کیلئی24اکتوبرسے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایک انٹریو کے دوران کیا انہوںنے کہاکہ گذشتہ کئی دہائیوں کے دوران ہاکی میں خراب کارکردگی کے وجہ سے ہم بین الاقوامی ہاکی سے بہت دور ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کا تجربہ ختم ہوگیا ہے انہوںنے کہاکہ ملک میں بین الاقوامی ہاکی کے مقابلے نہ ہونے کی وجہ سے بھی ہاکی کا کھیل ذوال کا شکار ہے غیر ملکی ٹیموں کے ساتھ ہاکی کھیلنے سے کھلاڑیوں میں حوصلہ پیدا ہوتا ہے انہوںنے کہاکہ ہاکی کے کھلاڑیوں کے سیلکشن کے معیار کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر بدقسمتی سے ملک میں ہاکی کی ایسوسی ایشنز ٹیلنٹ کی بجائے مرضی کے کھلاڑی بھیج دیتی ہے جس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں انہوںنے کہاکہ ملک میں ہاکی کے مستقبل کو بہتر بنانے کیلئے لیگ ہاکی کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ کھلاڑیوںکو غیر ملکی ٹیموں کے ساتھ کھیلنے کا موقع مل سکے انہوںنے کہاکہ ہاکی کے زوال کے ساتھ مختلف ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں بھی ختم ہوگئی تھی اور اب ہم دوبارہ کوشش کررہے ہیں کہ ڈیپارٹمنٹ اپنی ٹیمیں بنائیں اوران ٹیموں کو ہاکی فیڈریشن کے ساتھ منسلک کریں گے انہوںنے کہاکہ ملک میں ہاکی کے فروغ کیلئے کوششیں تیز کی جا رہی ہیں کلب ہاکی کے فروغ کیلئے 24اکتوبر سے ٹورنامنٹ کا آغاز کررہے ہیں جس سے امید ہے کہ پاکستان میں ہاکی کے کھیل کو مذید فروغ ملے گا۔

۔۔۔۔اعجاز خان
وقت اشاعت : 23/10/2016 - 16:33:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :