چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

پیر 24 اکتوبر 2016 13:10

چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اکتوبر۔2016ء )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے چیئر مین شہریارخان نے اپنی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان پی سی بی کے مطابق شہریارخان نے ڈاکٹرزسے مشورے کے بعد ذمے داریاں سنبھالی ہیں،82سالہ شہریار خان کا اگست کے وسط میں لندن میں دل کا آپریشن ہوا تھااور چیرمین پی سی بی 20 اکتوبر کو واپس وطن پہنچے تھے ۔

وقت اشاعت : 24/10/2016 - 13:10:35