ایم ایس دھونی نو ہزار رنز بنانے والے بھارت کے چوتھے بلے باز بن گئے

پیر 24 اکتوبر 2016 14:30

ایم ایس دھونی نو ہزار رنز بنانے والے بھارت کے چوتھے بلے باز بن گئے

چندی گڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی نے ون ڈے میں 9 ہزار رنز مکمل کر لئے٬ انہوں نے یہ سنگ میل نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں حاصل کیا٬ وہ یہ اعزاز پانے والے بھارت کے پانچویں اور دنیا کے 17ویں بلے باز بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایم ایس دھونی سے قبل سچن ٹنڈولکر٬ سارو گنگولی٬ راہول ڈریوڈ اور محمد اظہرالدین بھی 9ہزار سے زائد رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 18426 رنز بنا رکھے ہیں۔ ایم ایس دھونی نے 2004ء میں ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا اور وہ اب تک 281 ون ڈے میچوں میں 51.17 کی اوسط سے 9058 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 9 سنچریاں اور 61 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 24/10/2016 - 14:30:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :