ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ ٬فرحان امجد نے کانسی کاتمغہ جیت لیا

پیر 24 اکتوبر 2016 15:03

پینانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء)ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی فرحان امجد نے کانسی کاتمغہ جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہر پینانگ میں جاری چیمپئن شپ میں فرحان امجد نے 77 کلوگرام کیٹیگری میں مجموعی طور پر 236 کلو وزن اٹھا کر کانسی کا تمغہ جیتا ۔

(جاری ہے)

ماریشس کے جیک انتھونی نے سونے اور ملائیشیا کے میٹ سلیمان نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا ۔ فرحان امجد سے پہلے طلحہ طالب 62 کلو گرام کلاس میں سونے کا تمغہ جیت چکے ہیں ۔
وقت اشاعت : 24/10/2016 - 15:03:53