انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کل سے شروع ہو گی

پیر 24 اکتوبر 2016 17:48

انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کل سے شروع ہو گی
ساہیوال۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) ریجنل ہاکی بورڈ ساہیوال ڈویژن کے زیر اہتمام ‘ انٹر ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ کل 26اکتوبر تا 10نومبر ساہیوال ڈویژن کے تمام اضلاع میں کھیلی جائے گی ۔ یہ بات کوار ڈینیٹر انٹر ڈسٹرکٹ / آرگنائزنگ سیکرٹری انٹر کلب محمد ہارون بٹ نے ایک ملاقات میں بتائی۔ انہوںنے بتایا کہ پی ایچ ایف کے ویژن 2020 اور پی ایچ اے کی ہدایات کی روشنی میں یہ چیمپئن کھیلی جائے گی ۔

(جاری ہے)

پی ایچ اے نے خصوصی طورپر ریجنل چیئر مین قمر ضیاء اولمپئن کو خصوصی اختیارات دیئے ہیں کہ وہ کسی بھی نئی کلب کو رائٹ آف پلے کے تحت چیمپئن شپ کھیلنے کی اجازت دے سکتے ہیںاور اس ریکارڈ کی بنیاد پر تمام کلبز کو پی ایچ ایف کے ڈیٹا بیس میں کوڈ کیاجائے گا اور آئندہ سال سکروٹنی اس ریکارڈ کی بنیاد پر کی جائے گی ۔ انہوںنے بتایا کہ انٹر کلب چیمپئن شپ 2016 پی ایچ ایف کے کوار ڈی نیٹر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ / ڈومیسٹک / ڈسپلنری وسکروٹنی میسج ’ ہاکی فار آل ‘‘کے تحت تمام ہاکی سے تعلق رکھنے والے لوگوںکو اکٹھا کرنا چیمئپن شپ کا مقصد ہے۔
وقت اشاعت : 24/10/2016 - 17:48:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :