انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 22 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی

اگلینڈ کے گیرتھ بیٹی نے تین ٬ْ معین علی٬ اسٹورٹ براڈ اور بین اسٹوکس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ٬ْ بین اسٹوکس بہترین کھلاڑی قرار دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 28 اکتوبر سے ڈھاکا میں کھیلا جائیگا

پیر 24 اکتوبر 2016 18:36

انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 22 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی
چٹاگانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 22 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔چٹاگانگ میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پانچویں دن کا کھیل شروع ہوا تو انگلینڈ کو فتح کیلئے دو وکٹیں ٬ْ بنگلہ دیش کو 33 رنز درکار تھے۔بنگلہ دیش نے 253 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ سے اننگ شروع کی تو ان کی امیدوں کا محور صابر رحمان تھے جو 59 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔

دن کی صبح صابر کی وکٹ پر موجودگی کو دیکھتے ہوئے ایلسٹر کک نے اسپنرز کے بجائے فاسٹ باؤلرز کو گیند تھمائی اور ان کا فیصلہ بالکل درست ثابت ہوا۔اس جوڑی نے دس رنز کا اضافہ ہی کیا تھا کہ دن کے چوتھے اوور میں بین اسٹوکس نے تیج الاسلام کو ایل بی ڈبلیو کردیا٬ انگلش ٹیم کو اس فیصلے کیلئے تھرڈ امپائر کی مدد لینا پڑی کیونکہ آن فیلڈ امپائر کمار دھرماسینا نے بلے باز کو ناٹ آؤٹ قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

دوسری اننگ میں 85 رنز کی عمدہ باری کھیل کر انگلینڈ کو معقول مجموعے تک پہنچانے والے بین اسٹوکس نے صرف اسی پر اکتفا نہ کیا بلکہ ایک گیند بعد ہی شفیع الاسلام کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کو یادگار فتح سے ہمکنار کراتے ہوئے سیریز میں 1-0 کی برتری دلا دی۔64 رنز کی ناقابل شکست اننگ کے ساتھ دوسرے اینڈ موجود صابر رحمان بے بسی سے یہ مناظر دیکھتے ہوئے اور شکست کے بعد مایوسی کے عالم میں زمین پر بیٹھ گئے۔

بنگلہ دیش کی پوری ٹیم دوسری اننگ میں 263 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی٬ انگلینڈ کی جانب سے گیرتھ بیٹی نے تین ٬ْ معین علی٬ اسٹورٹ براڈ اور بین اسٹوکس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔بین اسٹوکس کو میچ میں آل راؤنڈر کارکردگی پر بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 28 اکتوبر سے ڈھاکا میں کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 24/10/2016 - 18:36:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :