لاہور میں پولو ان پنک بائی ہیپی کائو چیزٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

پیر 24 اکتوبر 2016 19:09

لاہور میں پولو ان پنک بائی ہیپی کائو چیزٹورنامنٹ کل شروع ہوگا
لاہور۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پولو ان پنک بائی ہیپی کائو چیزٹورنامنٹ کل بروز منگل 25 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ دنیا بھر میں اکتوبر کا مہینہ چھاتی کے کینسر کی آگاہی کیلئے مختص کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر کے مطابق ٹورنامنٹ کا مقصد لوگوں کو بریسٹ کینسر کی آگاہی دینا بھی ہے۔

ٹورنامنٹ میں شامل 12 ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ عرفان علی حیدر کے مطابق اس سال پولو کے سیزن کا آغاز شاندار طریقے سے ہو رہا ہے۔ پول اے میں ایم ایم ایس٬ ہیپی کائو چیز٬ ہنڈا چناب٬ ڈیسکون کنسٹرکشن٬ گارڈ گروپ اور ریجاس کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پول بی میں ڈائمنڈ پینٹس٬ این واگ٬ اولمپیاء٬ شیروڈ٬ایڈیسیو اور ماسٹر پینٹس کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آج بروز منگل دوپہر 1.45 پر پہلا میچ ایم ایم ایس اور ہیپی کائو چیز کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ دوسرا میچ 2.45 پر ہنڈا چناب اور ڈیسکون کنسٹرکشن کمپنی کے درمیان جبکہ تیسرا میچ گارڈ گروپ اور ریجاس کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ پول بی میں 26 اکتوبر بروز بدھ کو پہلا میچ ڈائمنڈ پینٹس اور این واگ کے درمیان 1.45 پر ٬ 2.45 پر اولمپیاء بمقابلہ شیروڈ جبکہ 3.45 پر ایڈیسیو کا مقابلہ ماسٹر پینٹس کے ساتھ ہوگا۔ان میچوں میں سے جیتنے اور ہارنے والوں کے درمیان مقابلے جمعرات اور جمعہ کو ہوں گے جس کے بعد فائنل اور سب سڈری فائنل کی ٹیموں کا فیصلہ ہوگا۔
وقت اشاعت : 24/10/2016 - 19:09:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :