چیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے دو ماہ بعد عہدے کا دوبارہ چارج سنبھال لیا

پیر 24 اکتوبر 2016 19:20

چیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے دو ماہ بعد عہدے کا دوبارہ چارج سنبھال لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے صحتیابی کے بعد دوبارہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔

(جاری ہے)

شہر یار خان دل کے آپریشن کے باعث دو ماہ تک لندن میں قیام پذیر رہے اور ڈاکٹروں کی طرف سے اجازت ملنے پر چند روز قبل وطن واپس آئے تھے ۔ چیئرمین شہر یار خان صحتیابی کے بعد گزشتہ روز جب پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم آئے توبورڈ کے افسران اور دیگر نے ان کا استقبال کیا ۔پی سی بی کے ذمہ داران نے چیئرمین شہر یار خان کو ان کی ملک میں عدم موجودگی کے دوران نمٹائے جانے امور بارے تفصیلی آگاہ کیا ۔
وقت اشاعت : 24/10/2016 - 19:20:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :