ابو ظہبی ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت مضبوط٬گرین شرٹس جیت سے 6وکٹوں کی دوری پر

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 456رنز کے ہدف کے تعاقب میں 4وکٹوں کے نقصان پر171رنز سکور کرلیے کریگ بریتھ ویٹ 67 اور مارلن سیمیولز23رنز بنا کر آ٬ْوٹ٬بلیک ووڈ41 اور چیس17رنز بنا کر وکٹ پر موجود پاکستان کی جانب سے دوسعی اننگز میں یاسر شاہ نے 2٬راحت علی اور محمد نواز نے 1,1وکٹ حاصل کی

پیر 24 اکتوبر 2016 19:20

ابو ظہبی ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت مضبوط٬گرین شرٹس جیت سے 6وکٹوں کی دوری پر
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین جاری دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی٬آخری روز پاکستان کو جیت کیلئے 6وکٹیں جبکہ ویسٹ انڈیز کو285رنز درکار ہیں٬ویسٹ انڈیز نے اپنے دوسری اننگز میں 4وکٹوں کے نقصان پر171رنز سکور کرلیے٬ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری اننگز میں کریگ بریتھ ویٹ 67٬بلیک ووڈ41٬مارلن سیمیولز23رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے٬پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 2٬راحت علی اور محمد نواز نے 1,1وکٹ حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنے تیسرے دن کے اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 114رنز کا آغاز کیا تو پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 2وکٹوں کے نقصان پر 227رنز بنا کر ڈکلیئر کردی٬پاکستان کی جانب سے سمیع اسلم 50 اور اظہر علی79رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ اسد شفیق 58 اور یونس خان 29رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شینن گیبریل اور میوگل سیومنز نے 1,1وکٹ حاصل کی۔ویسٹ انڈیزکی ٹیم نے 456رنز ہدف کے تعاقب میںدوسری اننگز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 171رنز سکور کرلیے٬ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری اننگز میں کریگ بریتھ ویٹ 67٬بلیک ووڈ37٬مارلن سیمیولز23رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے٬پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 2٬راحت علی اور محمد نواز نے 1,1وکٹ حاصل کی۔آخری روز پاکستان کو جیت کیلئے 6وکٹیں جبکہ ویسٹ انڈیز کو285رنز درکار ہیں۔ویسٹ انڈیز کے بلیک ووڈ41 اور روسٹن چیز 17رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔(خ م+رڈ)
وقت اشاعت : 24/10/2016 - 19:20:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :