افواج پاکستان زندہ باد پیس مشن سائیکل ریس ٬کراچی ویسٹ کے محمد عرفان بلوچ نے میدان مار لیا

پیر 24 اکتوبر 2016 19:28

افواج پاکستان زندہ باد  پیس مشن سائیکل ریس ٬کراچی ویسٹ کے محمد عرفان بلوچ نے میدان مار لیا
․ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پاکستان ایڈوینچر سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتما اور وفاقی وزارت داخلہ کے بھر پور تعاون کے ساتھ ’’ گریٹ افواج پاکستان زندہ باد کراچی پیس مشن 50 کلو میٹر سائیکل ریس ‘‘کا شاندار اور عظیم الشان انعقاد کیا گیا۔ ملیر کینٹ گیٹ نمبر دو ٹینک چورنگی سے مہمان خصوصی عابد علی ایڈووکیٹ آف سندھ ہائی کورٹ کے فلیگ آف کے بعد شروع ہونے والی سائیکل ریس پاکستان رینجرز ٬ کراچی ٹریفک پولیس اور موٹر وے پولیس کی سخت ترین نگرانی میں اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئی اور سپر ہائی وے ٬ نادرن بائی پاس سے ہوتی ہوئی سرجانی ٹاؤن موڑ سے واپس ہوئی اور اسٹارٹنگ پوائنٹ پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی۔

(جاری ہے)

کراچی ویسٹ کے محمد عرفان بلوچ نے ایک معرکعتہ الآرا مقابلہ کے بعدایک گھنٹہ نو منٹ تیس سیکنڈ میں فوٹو فنش کے ساتھ جیت لی ۔ ریس کے چیف آرگنائزر ملک کلیم احمد اعوان نے بتا یا کہ محمد عرفان بلوچ کراچی ایسٹ کے شاہ جہاں بلوچ اور پسنی بلوچستان کے حق نواز بلوچ ملنگی کے درمیان ریس کے آغاز ہی سے سخت مقابلہ بازی شروع ہوگئی اور کبھی جھپٹنا کبھی پلٹنا جیسی صورتحال میں ان تینوں سائیکلسٹوں کے درمیان بہترین سائیکلنگ دیکھنے کو ملی اور نادرن بائی پاس پر ان سائیکلسٹوں کی زیادہ رفتار 78 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

ریس کے چیف جج جمعہ خان بلوچ تھے ۔ ریس میں کراچی ایسٹ کے شاہ جہاں بلوچ دوسرے اور پسنی بلوچستان کے حق نواز بلوچ ملنگی تیسرے نمبر پر رہے۔ریس کے اختتام پر مہمان خصوصی عابد علی ایڈووکیٹ نے پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹوں میں نقد انعامات ٬ سنگ مر مر کی خوبصورت ٹرافیاںاور نقد انعامات تقسیم کئے دریں اثناء کلیم اعوان نے بتایا کہ اس ریس میں آئندہ ماہ کراچی سے کوئٹہ تک ہونے والی ’’پاک چائنہ ایکنومک کوریڈور لانگ لائیو ٹور ڈی RCD ہائی وے سائیکل ریس ‘‘ کے لئے سائیکلسٹوں کا انتخاب بھی کیا گیا ہے ۔ جن کا اعلان تین چار دن میں کر دیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 24/10/2016 - 19:28:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :