یونس خان دیار غیر زیادہ سنچریاں بنانےوالے دوسرے بلے باز بن گئے

muhammad ali محمد علی پیر 24 اکتوبر 2016 19:30

یونس خان دیار غیر زیادہ سنچریاں بنانےوالے دوسرے بلے باز بن گئے

ابو ظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اکتوبر۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان اور ریکارڈز کا چولی دامن کا ساتھ بنتا جا رہا ہے اور تجربہ کار بلے باز اب ملک سے باہر زیادہ سنچریاں سکور کرنے والے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

38سالہ یونس خان نے کیرئیر کی 33 میں سے 26 سنچریاں پاکستان سے باہر بنائیں ہیں ،ملک سے باہر زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے قبضے میں ہے جنہوں نے 51 میں سے 29 سینکڑے غیر ملکی سرزمین پر جڑے تھے ۔ یونس خان ٹیسٹ میچوں کی چوتھی اننگز میں 5 سنچریاں بنانے والے دنیا کے واحد بلے باز ہیں۔

وقت اشاعت : 24/10/2016 - 19:30:37