پی سی بی نے اسلام آباد راولپنڈی میں منعقد ہونے والے قائد اعظم ٹرافی کے میچ دیگر شہروں میں منتقل کر دئیے

پیر 24 اکتوبر 2016 21:45

پی سی بی نے اسلام آباد راولپنڈی میں منعقد ہونے والے قائد اعظم ٹرافی کے میچ دیگر شہروں میں منتقل کر دئیے
لاہور۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اسلام آباد راولپنڈی میں منعقد ہونے والے قائد اعظم ٹرافی کے دو راؤنڈ کے میچ ملک کے دیگر شہروں میں منتقل کر دئیے ہیں۔ پی سی بی شیڈول کے مطابق سوئی سدرن گیس اور حبیب بنک کا میچ ڈائمنڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں 28 تا31 اکتوبر کھیلا جانا تھا جسے اب ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

29 اکتوبر تا یکم نومبر سوئی ناردرن گیس اور کے آر ایل کا میچ کے آر ایل سٹیڈیم راولپنڈی میں منعقد ہو نا تھا جسے اب اقبال سٹیڈیم منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہی تاریخوں میں نیشنل بنک اور پی آئی اے کی ٹیموں کو پنڈی سٹیڈیم میں نبرد آزما ہو نا تھا مگر اب یہ میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔5 تا8 نومبر نیشنل بنک اور سوئی ناردرن گیس کا میچ مرغذار گراؤنڈ اسلام آباد سے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد منتقل ہو گیا ہے جبکہ انہی تاریخوں میں کے آر ایل اور پی آئی اے کے درمیان کھیلا جانے والا میچ نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد سے ایبٹ آباد سٹیڈیم میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 24/10/2016 - 21:45:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :