نیشنل جونیئر کورین ایمبیسڈر تائیکوانڈو چمپئن شپ کل سے کھیلی جائے گی

ایونٹ میں ملک بھر سے ساڑھی400کے قریب کھلاڑی اور افیشلز شرکت کریں گے

منگل 25 اکتوبر 2016 12:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء)پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے 11ویں نیشنل جونیئر کورین ایمبیسڈر تائیکوانڈو چمپئن شپ کل بدھ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق ایونٹ میں ملک بھر سے ساڑھی400کے قریب کھلاڑی اور افیشلز شرکت کریں گے۔

چمپئن شپ میں شرکت کیلئے تمام کھلاڑی (آج) منگل تک اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جونئیر کا یہ سب سے بڑا ایونٹ ہے فیڈریشن نے اولمپکس گیمز2020کیلئے جونئیر کھلاڑیوں کو ابھی سے تلاش کرنے کا سلسلہ شروع کر لیا تاکہ اولمپکس کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کرکے انہیں ابھی سے تیار کر سکیں۔
وقت اشاعت : 25/10/2016 - 12:29:13