پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم رواں برس نومبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی

منگل 25 اکتوبر 2016 12:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم رواں برس نومبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 9 نومبر٬ دوسرا 11 نومبر٬ تیسرا 13 نومبر٬ چوتھا 17 نومبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین واحد ٹی 20 میچ 21 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 25/10/2016 - 12:33:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :