مکمل فٹ محمد حفیظ بائیومکینک ٹیسٹ دینے کیلئے تیار

منگل 25 اکتوبر 2016 12:34

مکمل فٹ محمد حفیظ بائیومکینک ٹیسٹ دینے کیلئے تیار

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اکتوبر۔2016ء )قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز محمد حفیظ مکمل ہونے کے بعد بائیومکینک ٹیسٹ دینے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 36سالہ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ گھٹنے کی انجری سے سو فیصد نجات نہ ملنے کے باعث باؤلنگ ایکشن کے ریویو کیلئے تیار نہیں تھا لیکن اب مکمل صحت یاب ہونے کے بعد پی سی بی سے آئی سی سی کو بائیومکینک ٹیسٹ کی تاریخ لینے کیلئے درخواست کرنے کا کہ دیا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جولائی 2015 ء میں باؤلنگ پر پابندی عائد ہونے کے بعد تمام تر توجہ بیٹنگ پر مرکوز رکھی تھی اور بطور بیٹسمین بھی کارکردگی بری نہیں رہی، اپنی ذمہ داری سے انصاف کرتا رہا ہوں،اب یہ سلیکٹرز پر منحصرہے کہ دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں وہ میرے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں یا نہیں۔

وقت اشاعت : 25/10/2016 - 12:34:22