ملتان میں انٹر انسٹیٹیوٹ فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل ایمرسن کالج نے جیت لیا

منگل 25 اکتوبر 2016 12:59

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) نوجوان فٹ بالرز نے اپنے عمدہ کھیل سے شائقین کے دل جیت لئے۔ تفصیلات کے مطابق ایمرسن کالج نے نشتر میڈیکل کالج کو دو صفر سے مات دے کر فتح کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ حکومتی سرپرستی میسر آ جائے تو وہ اس کھیل میں عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کے مہمان خصوصی نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں فٹ بال کے فروغ کے لیے تعلیمی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ شائقین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مقابلے مستقل بنیادوں پر ہونے چاہئیں تاکہ نئی نسل کو آگے بڑھنے کے مواقع مل سکیں۔ میچ کے آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔
وقت اشاعت : 25/10/2016 - 12:59:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :