بھارت کا نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو ون ڈے میچز کیلئے ٹیم میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ

منگل 25 اکتوبر 2016 15:02

رانچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف رواں ون ڈے سیریز کے آخری دو میچز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا٬ کیویز کے خلاف ابتدائی تین ایک روزہ میچز کھیلنے والی ٹیم کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ روی چندرن ایشون٬ محمدشامی اور روندرا جدیجا کو مصروف ٹیسٹ شیڈول کے پیش نظر آخری دو میچز میں بھی آرام کا موقع دیا گیا ہے٬ آل رائونڈر سریش رائنا کو بھی فٹنس مسائل کے باعث سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا کیونکہ وہ تاحال سو فیصد فٹنس حاصل نہیں کر سکے٬ بھارت کو کیویز کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ ٹیم کپتان مہندرا سنگھ دھونی٬ روہت شرما٬ اجنکیاراہانے٬ ویرات کوہلی٬ منیش پانڈے٬ ہرڈک پانڈیا٬ اکثرپٹیل٬ جیانت یاداو٬ امیت مشرا٬ جسپریت بمرا٬ دھاول کلکرنی٬ اومیش یادیو٬ مندیپ سنگھ اور کیدرجیدھو پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 25/10/2016 - 15:02:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :