کرکٹ آسٹریلیاکا مزید کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے ہیلمٹ میں سینسر نصب کرنے کا فیصلہ

منگل 25 اکتوبر 2016 16:08

کرکٹ آسٹریلیاکا مزید کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے ہیلمٹ میں سینسر نصب کرنے کا فیصلہ

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) کرکٹ آسٹریلیا نے مزید کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے ہیلمٹ میں سینسر نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے٬سینسر کے بعد اندازہ لگایا جاسکے گا کہ گیند کتنی شدت سے لگی۔

(جاری ہے)

فلپ ہیوز کی ہلاکت کے بعد آسٹریلیا نے ایک اور حفاظتی اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے٬ کرکٹ آسٹریلیا ہیلمٹ میں سینسر نصب کرے گا تاکہ اندازہ ہوسکے کہ گیند کتنی شدت سے لگی ہے۔

شدت کا اندازہ لگانے کے بعد اتنے ہی مضبوط ہیلمٹ تیار کیے جائیں گے٬اس حوالے سے آئی ٹی کمپنی سے رابطہ کرلیا گیا ہے ٬سینسر کے تیاری کا عمل مکمل ہونے میں دو سال لگ سکتے ہیں۔دو سال قبل 25نومبر 2014کوسڈنی کرکٹ گرانڈ میں کھیلے جانے والے ایک میچ میں آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز گردن میں چوٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔

وقت اشاعت : 25/10/2016 - 16:08:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :