پہلی زیڈ ٹی بی ایل نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کاسیمی فائنل مرحلہ مکمل

منگل 25 اکتوبر 2016 17:36

پہلی زیڈ ٹی بی ایل نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کاسیمی فائنل مرحلہ مکمل

لاہور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پہلی زیڈ ٹی بی ایل نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے چوتھے روز مختلف ایج گروپ کے سیمی فائنلز مکمل ہوگئے۔ چوتھے روز کھلاڑیوں کی بڑی تعداد اپنی فیملیز کے ہمراہ ٹینس کورٹس میں موجود تھے۔ اس موقع پر ننھے کھلاڑیوں نے رشید ملک سے ٹینس کی ٹپس بھی حاصل کیں۔ چوتھے روز انڈر 18 بوائز کے پہلے سیمی فائنل میں برکت اللہ نے اسد اللہ کو 6-3, 7-5 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

قبل ازیں انڈر 18 بوائز کے کوارٹرفائنلز میں پہلے میچ میں یوسف خان نے حارث عرفان الحق کو 6-4, 6-2 سے٬ دوسرے کوارٹرفائنل میں محمد شعیب نے الہلام خان کو 6-0, 6-2 سے٬ اسد اللہ نے حافظ ارباب علی کو 6-7, 6-2, 6-3 سے ٬ برکت اللہ نے حذیفہ عبدالرحمان کو 6-2, 6-2سے شکست دی۔

(جاری ہے)

انڈر 14 کے پہلے سیمی فائنل میں محمد شعیب نے نعلین عباس کو 6-0, 6-0 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں حمزہ بن ریان نے محمد عبداللہ کو 6-1, 4-6, 10-5 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

قبل ازیں انڈر 14 کے پہلے کوارٹرفائنل میں محمد شعیب نے احمد کامل کو 6-2, 4-6, 10-6 سے٬ نعلین عباس نے عبدالحنان خان کو 6-1, 6-3 سے٬ محمد عبداللہ نے زلان خان کو 6-1, 6-1سے جبکہ حمزہ بن ریان نے محمد سید کو 3-6, 6-0, 11-9 سے شکست دیدی۔ انڈر 18گرلز کے کوارٹرفائنلز مقابلے مکمل ہوئے۔ پہلے کوارٹرفائنل میں نور ملک نے ذکیہ کو 6-0, 6-1 سے ٬ عشا جواد نے ماہین خان کو 6-0, 6-1 سے شمزہ طاہر نے اورین وزیر کو 6-1, 6-0 سے جبکہ ماہین آفتاب نے فاطمہ قریشی کو 6-0, 6-0 سے شکست دے کر سیمی فائنلز مقابلوں کیلئے کوالیفائی کیا۔

وقت اشاعت : 25/10/2016 - 17:36:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :