یاسرشاہ رواں برس ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے چوتھے بائولر بن گئے

منگل 25 اکتوبر 2016 17:45

یاسرشاہ رواں برس ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے چوتھے بائولر بن گئے
ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز سپنر یاسرشاہ رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے چوتھے بائولر بن گئے٬ یاسر نے کالی آندھی کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لیکر رواں برس زیادہ وکٹوں کی فہرست میں سری لنکا کے رنگناہیراتھ اور انگلینڈ کے کرس ووکس کو پیچھے چھوڑ دیا٬ ہیراتھ اور ووکس نے 35٬ 35 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ یاسر نے اب تک 6 میچز میں 36 وکٹیں لی ہوئی ہیں٬ بھارت کے ایشون 44 وکٹیں لیکر سرفہرست ہیں٬ انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ 40 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور جیمزاینڈرسن 37 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 25/10/2016 - 17:45:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :