سری لنکن کپتان میتھیو انجری کا شکار٬رنگنا ہیراتھ سب سے معمر ترین کپتان بن گئے
منگل 25 اکتوبر 2016 18:02
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء)سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان اینجیلو میتھیوز اورنائب کپتان دنیش چندی مل انجری کے باعث زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے جس کے بعد رنگنا ہیراتھ کو قائم مقام کپتان مقرر کیا گیا ہے۔38 سالہ رنگنا ہیراتھ سری لنکا کی تاریخ کے معمر ترین کپتان بن گئے ہیں جہاں وہ زمبابوے کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی قیادت کریں گے٬رنگنا ہیراتھ کا کہنا تھا کہ میں 38 سال کی عمر میں قومی ٹیم کے کپتان مقرر کئے جانے پر خوش ہوں۔
بورڈ کا کہنا تھا کہ چندی مل ڈومیسٹک میچ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جبکہ میتھیوز ابتدائی طور پر ٹیم کے اعلان کے بعد پریکٹس کے دوران زخمی ہوکر باہر ہوگئے۔سری لنکا کی کرکٹ ٹیم ہیراتھ کی قیادت میں کولمبو سے زمبابوے کے لیے روانہ ہوگئی۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
محمد رضوان کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ سے محروم ہونے کا امکان
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ مقابلے جاری، (کل) مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے
-
ارسلان ایش ویزا مسائل کے باعث دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں 26 اپریل کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا