پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں کامیابی حاصل کرلی ٬ْ پاکستان کی سیریز میں 2-0سے برتری

یاسر شاہ نے دوسری اننگ میں چھ وکٹوں سمیت مجموعی طور پر میچ میں دس وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے

منگل 25 اکتوبر 2016 19:22

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں کامیابی حاصل کرلی ٬ْ پاکستان کی سیریز میں 2-0سے برتری
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں یاسر شاہ کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت 133 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کر لی ہے۔ابوظہبی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن ویسٹ انڈین ٹیم میدان میں اتری تو فتح کیلئے 285 رنز درکار تھے ٬ْ پاکستان کو میچ اور سیریز اپنے نام کرنے کیلئے مزید چھ وکٹوں کی ضرورت تھی۔

ویسٹ انڈیز نے 171 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگ دوبارہ شروع کی تو پاکستان کو کامیابی کیلئے زیادہ دیر انتظار نہ کرنا پڑا اور 187 کے اسکور پر یاسر شاہ نے روسٹن چیز کو سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ کرا دیا اس موقع پر جیمز بلیک وڈ اور کپتان جیسن ہولڈر نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 57 رنز جوڑے تاہم اس خطرناک ہوتی شراکت کا خاتمہ یاسر نے بلیک وڈ کی وکٹیں بکھیر کر کیا جنہوں نے 95 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

ہولڈر سے بھی اپنے ساتھی کی جدائی برداشت نہ ہو سکی اور وہ بھی یاسر کو وکٹ دے کر پویلین لوٹ گئے۔شائی ہوپ اور دویندرا بشو نے آٹھویں وکٹ کیلئے 45 رنز جوڑے تاہم ان کی یہ کاوش محض فتح کو چند اوورز تک ٹال سکی٬ ذوالفقار بابر نے 41 رنز بنانے والے ہوپ کو آؤٹ کر کے پاکستان کو آٹھویں کامیابی دلائی۔اگلے ہی اوور میں یاسر شاہ نے میگوئل کمنز کو آؤٹ کر کے میچ میں دس وکٹ لینے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

پاکستان کو آخری وکٹ کیلئے زیادہ دیر انتظار نہ کرنا پڑا اور ذوالفقار نے کپتان مصباح الحق کو بشو کی مدد سے قابو کر کے ویسٹ انڈین ٹیم کو 322 رنز پر ٹھکانے لگا دیا اور پاکستان نے 133 رنز سے فتح اپنے نام کر کے سیریز میں بھی 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔یاسر شاہ نے دوسری اننگ میں چھ وکٹوں سمیت مجموعی طور پر میچ میں دس وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے۔سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 30 اکتوبر سے شارجہ میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 25/10/2016 - 19:22:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :