انگلینڈ کو شکست دیکر سیریز کا اختتام برابری پر کرینگے٬ مہمان ٹیم کو ہرانا مشکل ضرور نا ممکن نہیں٬ شکیب

بدھ 26 اکتوبر 2016 11:51

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر شکیب الحسن نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز کا اختتام برابری پر کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ انگلینڈ کی ٹیم کا شمار دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے تاہم مہمان ٹیم کو ہران مشکل ضرور ہے لیکن نا ممکن نہیں٬ ٹیم چیلنج سے نمٹنے کیلئے بھرپور مقابلوں کیلئے تیار ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 22 رنز سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست پر بہت مایوشی ہوئی تاہم انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے میچ میں شکست ماضی کا حصہ بن گئی٬ انگلینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں جیت کے لئے ٹیم کو میدان میں اتاریں گے اور انگلینڈ کو شکست دیکر سیریز کا اختتام برابری پر کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کی کوشش ہو گی کہ وہ عمدہ کھیل کا مظاہرہ کر کے فتح کے لئے بھرپور کوشش کرے اور ٹیم کو اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے سر توڑ کوشش کرنا ہوگی۔ واضح رہے دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (کل) جمعہ سے شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم٬ میرپور میں شروع ہوگا۔
وقت اشاعت : 26/10/2016 - 11:51:20