آگنیسکا راڈونسکا کو ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے پہلے میچ میں شکست کا سامنا

بدھ 26 اکتوبر 2016 11:51

آگنیسکا راڈونسکا کو ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے پہلے میچ میں شکست کا سامنا

سنگاپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) سال کے آخری ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں دفاعی چیمپئن آگنیسکا راڈونسکا کو پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا٬ سوتیلانا کزنٹسوا نے راڈونسکا کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔

(جاری ہے)

سنگاپور میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے میچ میں رشین پلیئر سوتیلانا کزنٹسوا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولینڈ کی راڈونسکا کو زبردست مقابلے کے بعد 7-5٬ 1-6 اور 7-5 سے زیر کر کے ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی٬ ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے سپین کی گربائن مگوروزا کو 6-2٬ 6-7 اور 7-5 سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

وقت اشاعت : 26/10/2016 - 11:51:20