حکومتی ارکان کا قومی کرکٹرز کے پش اپس نکالنے پر تحفظات کا اظہار

بدھ 26 اکتوبر 2016 12:09

حکومتی ارکان کا قومی کرکٹرز کے پش اپس نکالنے پر تحفظات کا اظہار

اسلا م آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اکتوبر۔2016ء )قومی ٹیم کے کھلاڑویوں کے پش اپس کامعاملہ پارلیمنٹ میں جاپہنچا ،حکومتی ارکان نے کرکٹرز کے پش اپس پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہواجہاں ن لیگ کے ممبر قومی اسمبلی رانا افضل خان نے کرکٹرز کے پش اپس لگانے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی اس سے کس کو پیغام دے رہے تھے ،جیت پر پش اپس اور ہار پر خاموشی ؟یہ سب کیا ہے؟۔

پی س بی گورننگ باڈی کے رکن نجم سیٹھی نے کمیٹی کو بتایا کہ کھلاڑیوں نے آرمی انسٹرکٹرز سے ٹریننگ لینے کے بعد انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پش اپس نکالے تاہم کرکٹ بورڈ نے انہیں اب میچز کے دوران پش اپس لگانے سے روک دیا ہے ، نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ ان کے پاس کرکٹ کھیلنے کے لیے سفارشوں کی بھرمار ہے،وہ ان کیمرا اجلاس میں تمام تلخ حقائق بیان کرنے کے لیے تیار ہیں ۔

وقت اشاعت : 26/10/2016 - 12:09:55